یرغمالی رہا نہ کیے تو حماس کو جہنم رسید کردیں گے، اسرائیل

یرغمالی رہا نہ کیے تو حماس کو جہنم رسید کردیں گے، اسرائیل

ہم ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یرغمالی رہا نہ کیے تو حماس کو جہنم رسید کردیں گے، اسرائیل

Webdesk

|

5 Mar 2025

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اس کے "ناقابل تصور نتائج" ہوں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ایک ایسے وقت میں جب غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہو رہے ہیں اسرائیلی کنیسٹ کے سامنے ایک تقریر میں کہا میں حماس سے کہتا ہوں: اگر آپ نے ہمارے یرغمالیوں کو رہا نہیں کیا تو ایسے نتائج ہوں گے جن کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

نیتن یاہو نے کہا صدر ٹرمپ کی حمایت کے ساتھ ہم جنگ کے اگلے مراحل کی تیاری کر رہے ہیں اور غزہ کے بارے میں ان کا وژن اختراعی تھا۔ وقت آگیا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو نکلنے کا انتخاب فراہم کیا جائے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لبنان میں پیجر بم دھماکے بہترین وقت تھا اور اس نے بالآخر بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹ دیا اور ہمیں ہر چیز کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہر وقت میرے خلاف اکساتے ہیں اور حکومت کے بارے میں جھوٹ پھیلاتے ہیں اور آپ جو کرتے ہیں وہ یرغمالیوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

انہوں نے فوجی خدمات سے انکار کرنے پر اکسانے اور سدیہ تیمان جیل سے متعلق جھوٹے ویڈیو کلپ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!