ایران ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان

ایران ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان

ایران کے کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے، گزشتہ دو روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو 225 افراد اسپتالوں میں لائے گئے۔
ایران ہیٹ ویو، آج دفاتر اور بینکوں میں تعطیل کا اعلان

Webdesk

|

28 Jul 2024

ایران کے بعض شہر ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، گرمی کی لہر کے باعث آج سرکاری اداروں اور بینکوں میں چھٹی ہوگی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے کئی صوبوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے، گزشتہ دو روز میں گرمی کی شدت سے متاثر ہو 225 افراد اسپتالوں میں لائے گئے۔

ایران میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ہیٹ ویو کے باعث آج اتوار کو سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، شدید گرمی سے بچنے کے لیے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران میں گرمی کی لہر اگلے چار دنوں تک جاری رہنے کی توقع ہے،شدید گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو صبح سے شام 5 بجے تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!