ایران جنگ نے امریکا کی ساکھ مکمل ختم کر دی، جنرل اسماعیل قانی

ایران جنگ نے امریکا کی ساکھ مکمل ختم کر دی، جنرل اسماعیل قانی

اب تک دنیا نے حزب اللہ کی طاقت کا صرف ایک محدود حصہ دیکھا ہے
ایران جنگ نے امریکا کی ساکھ مکمل ختم کر دی، جنرل اسماعیل قانی

Webdesk

|

16 Jun 2026

تہران: ایرانی پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قانی نے کہا ہے کہ جنگ نے امریکا کی ساکھ مکمل ختم کر دی، جبکہ اسرائیل کے زوال کے عمل کو تیز کر دیا۔

ایرانی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسماعیل قانی نے کہا کہ شدید دبائو، وسیع تباہی اور سنگین حملوں کے باوجود مزاحمتی محور کا کوئی بھی گروپ میدان سے پیچھے نہیں ہٹا۔انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی تمام کوششوں کے باوجود مزاحمتی قوتوں کی ثابت قدمی برقرار رہی، جس نے مخالفین کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

قانی کے مطابق خطے میں موجود مزاحمتی گروہوں نے ایران کے دفاع اور حمایت کے لیے خود فیصلہ کیا اور انہیں اس حوالے سے کسی قسم کی ہدایت نہیں دی گئی۔

انہوں نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے بارے میں کہا کہ اسے ختم نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ دیگر طبقات کی بھی نمائندگی کرتی ہے۔

قدس فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ اب تک دنیا نے حزب اللہ کی طاقت کا صرف ایک محدود حصہ دیکھا ہے اور اس کی حقیقی صلاحیت اس سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے ایرانی مذاکرات کاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کاروں نے ثالثوں سے مکمل اختیار کے ساتھ بات چیت کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!