ایران جنگ پر ساڑھے37 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے، مزید درکا ہے: امریکی وزیر جنگ

ایران جنگ پر ساڑھے37 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے، مزید درکا ہے: امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے
ایران جنگ پر ساڑھے37 ارب ڈالرز خرچ ہوچکے، مزید درکا ہے: امریکی وزیر جنگ

Webdesk

|

22 Jul 2026


واشنگٹن: امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید مکمل بجٹ درکار ہے۔

 امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔

امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنیکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔

امریکی وزیرجنگ نے خفیہ بریفنگ کے بعد سینیٹ کی بجٹ کمیٹی میں فنڈنگ کی درخواست پیش کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریبا 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی ہے۔

 ادھر واشنگٹن پوسٹ کا دعوی ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کیلئے امریکی فنڈز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کی سینیٹ کی فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی میں پیشی کے دوران مظاہرین نے نعرے لگائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایران اور فلسطین میں ہمارے بچوں پر بمباری بند کرو، یہ غیر قانونی ہے۔ جنگ ایرانی عوام کے خلاف ہے، تمہارے ہاتھ 17 امریکیوں کے خون سے رنگے ہیں، سابق فوجی جنگ کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 احتجاج کے باعث کئی بار کارروائی روکنا پڑ ی ، مظاہرین نہ رکے تو کمیٹی چیئر کو مظاہرین کو نکالنے کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!