ایران کا جیل میں مرنے والے سوئس شہری سے متعلق بڑا انکشاف

ایران کا جیل میں مرنے والے سوئس شہری سے متعلق بڑا انکشاف

سوئس شہری ایران کے سفر پر تھا کہ رواں ماہ اس کی ہلاکت ہوگئی
ایران کا جیل میں مرنے والے سوئس شہری سے متعلق بڑا انکشاف

Webdesk

|

23 Jan 2025

تہران: ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جیل میں ہلاک ہونے والے سوئس شہری نے فوجی مقامات کی تصاویربنائی تھیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان نے کہاکہ سوئس شہری کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم اس نے جیل میں خود ہی اپنی جان لے لی۔

دوسری جانب سوئٹزرلینڈ نے اپنے شہری کی گرفتاری کی وجوہات کے سلسلے میں معلومات کا مطالبہ کیا تھا۔

خیال رہے یہ سوئس شہری ایران کے سفر پر تھا کہ رواں ماہ اس کی ہلاکت ہوگئی۔ سوئٹزرلینڈ نے ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!