ایران میں افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

59 سالہ اسلام میر سعید کے 21 سالہ بیٹے کو بھی جرم میں مبینہ شراکت کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے
ایران میں افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

Webdesk

|

28 Oct 2025

 تہران: ایران نے منشیات سے متعلق جرم میں ایک افغان قیدی کو پھانسی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جیل میں قید ایک افغان قیدی کو منگل کے روز یزد سینٹرل جیل میں 2 ایرانی شہریوں کے ساتھ منشیات سے متعلق الزامات پر پھانسی دے دی گئی۔

 افغان شہری اسلام میر سعید کو 20 اکتوبر کو یزد کی مرکزی جیل میں سزائے موت دی گئی تھی۔

59 سالہ اسلام میر سعید کے 21 سالہ بیٹے کو بھی جرم میں مبینہ شراکت کے الزام میں 9 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔

 منشیات سے متعلق جرائم میں قید 7 ایرانی شہریوں کو بھی تبریز، سمنان، ملایر، بروجرد، قزوین، اور گرگان کی مختلف جیلوں میں پھانسی دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!