ایران میں میرا تھن، بغیر حجاب خواتین کے شامل ہونے پر گرفتاریاں

ایران میں میرا تھن، بغیر حجاب خواتین کے شامل ہونے پر گرفتاریاں

ہزاروں مرد آور خواتین نے حصہ لیا تھا
ایران میں میرا تھن، بغیر حجاب خواتین کے شامل ہونے پر گرفتاریاں

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

ایران کے جزیرے کِش آئس لینڈ میں ہونے والی میراتھن ریس کے دو منتظمین کو گرفتار کر لیا ہے، کیونکہ مقابلے میں شرکت کرنے والی متعدد خواتین نے حجاب کے بغیر دوڑ لگائی تھی۔ 

رواں ہفتے منعقدہ اس ریس میں تقریباً 5,000 افراد 2,000 خواتین اور 3,000 مردوں نے حصہ لیا تھا۔ تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انتظامیہ اور سخت گیر حلقوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ 

کیش کی پراسیکیوٹر آفس نے کہا ہے کہ ریس کے انعقاد اور خواتین کی بغیر حجاب شرکت “عوامی اخلاقیات” کی خلاف ورزی تصور کی گئی، اور اس بنیاد پر متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ 

اس واقعے نے ایران میں لباس کی سخت مذہبی و قانونی نوعیت کی بڑی بحث شروع ہوگئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!