ایران میں پولیس اسٹیشن پر علیحدگی پسندوں کا حملہ، ہلاکتیں
حملے کی ذمہ داری سیستان میں سرگرم علیحدگی پسند گروپ نے قبول کی، سرکاری میڈیا
ویب ڈیسک
|
16 Dec 2023
ایران کے جنوب مغربی علاقے راسک ٹاؤن میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر دھاوا بولاا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری سیستان میں سرگرم علیحدگی پسند گروپ نے قبول کی، جس میں گیارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے۔
ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے نائب گورنر علی رضا مرحمتی نے حملے کی ذمہ داری جیش العدل نامی علیحدگی پسند جماعت پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں سینئر پولیس افسران اور سپاہی مارے گئے۔
Comments
0 comment