ایران نے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو یقین دہانی کرادی

ایران نے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو یقین دہانی کرادی

نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ حمایت جاری رہے گی بلکہ پوری مضبوطی سے جاری رہے گی۔
ایران نے حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ کو یقین دہانی کرادی

Webdesk

|

9 Jul 2024

تہران: ایران کے نومنتخب صدر مسعود پزشکیان نے حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 'ایران کی حزب اللہ اور دوسرے ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی گروپوں کے لیے حمایت جاری رہے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نو منتخب ایرانی صدر نے کہا کہ نہ صرف یہ کہ حمایت جاری رہے گی بلکہ پوری مضبوطی سے جاری رہے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے اس امر کا اظہار حسن نصراللہ کو لکھے گئے خط میں کیا ۔ یہ خط حسن نصراللہ کی طرف سے ایک روز قبل مبارکباد کے سلسلے میں لکھے گئے خط کا جواب تھا۔

ایرانی نومنتخب صدر نے حزب اللہ کے سربراہ کے نام اپنے خط میں لکھا کہ ایران پہلے بھی غیر قانونی صہیونی رجیم کے خلاف حمایت کرتا ہے اور آئندہ بھی یہ جاری رکھے گا۔

 ان کا کہنا تھا 'مزاحمتی تحریوں کی حمایت ایران کی بنیادی پالیسیوں میں سے ایک ، یہ اسی مضبوطی کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ خطے میں اسرائیل کے خلاف مزاحمتی تحریک جاری رہے گی تاکہ اس کی مجرمانہ پالیسیوں کو توڑ کیا جا سکے۔

صدر مسعود ایک اصلاح پسند لیڈر سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں صدر رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد پچھلے ہفتے ایران کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!