ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی پر ایک شخص کو پھانسی دے دی

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی پر ایک شخص کو پھانسی دے دی

27سالہ اغیل کشاورز نامی شخص کو اپریل اور مئی کے درمیان شمال مغربی شہر ارومیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی پر ایک شخص کو پھانسی دے دی

Webdesk

|

21 Dec 2025

تہران: ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔

27سالہ اغیل کشاورز نامی شخص کو اپریل اور مئی کے درمیان شمال مغربی شہر ارومیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ  اغیل کشاورز  اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ایجنٹ تھا۔ رپورٹ کے مطابق  اغیل کشاورز کو صہیونی ریاست کے لیے جاسوسی، رابطہ رکھنے اور فوجی و سکیورٹی تنصیبات کی تصاویر لینے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے بھی جاسوسی کے الزامات کے تحت اس کی سزا برقرار رکھا اور پھر  اغیل کو ہفتے کی صبح سزائے موت دے  دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!