ایرانی حملے میں تباہ شدہ اسرائیلی فوجی اڈے کی سیٹلائٹ تصویر سامنے آگئی
ویب ڈیسک
|
3 Oct 2024
ایران کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملے میں اسرائیلی ایئر بیس کو تباہ کیا جس میں امریکا کیطرف سے فراہم کیا گیا جدید اسلحہ موجود تھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، میزائلوں کا بیراج جنوبی اسرائیل میں نیواتیم ایئربیس پر ایک ہوائی جہاز کے ہینگر کی چھت کو نشانہ بنایا۔
سیٹلائٹ کی تصاویر مین رن وے کے قریب کئی عمارتوں کی تباہ شدہ چھت دکھائی گئی ہے، جس میں پورے علاقے میں بڑا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔
تاہم، تصاویر اتنی واضح نہیں ہیں کہ اڈے پر ذخیرہ کیے گئے اسلحے کو پہنچنے والے نقصان کی حد کا تعین کیا جا سکے، جس میں امریکی F-35 لائٹننگ II سٹیلتھ لڑاکا طیارے شامل ہیں۔
الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے ابھی تک سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
نیواتیم ایئربیس کو بھی اپریل میں سطحی نقصان پہنچا، جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرون اور میزائل داغے تھے۔
Comments
0 comment