ایرانی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا، شہری باہر آجائیں، اسرائیل

ایرانی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا، شہری باہر آجائیں، اسرائیل

ایرانی میزائلوں کا امریکا کے ساتھ ملکر سراغ لگایا، آئی ڈی ایف
ایرانی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیا، شہری باہر آجائیں، اسرائیل

ویب ڈیسک

|

1 Oct 2024

اسرائیل اور امریکا نے مشترکہ اقدامات کرکے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 180 بیلسٹک میزائلوں میں سے متعدد کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی دفاعی فورسز کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مل کر ایرانی میزائلوں کو تلاش کر کے انہیں ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی حملے سے قبل پیشگی اطلاع کیوجہ سے فضائی دفاع کا نظام مؤثر اور سسٹم الرٹ تھا جس کی وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل اور جنوبی علاقے میں علیحدہ اثرات ہوسکتے ہیں، ابھی تک حملوں میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ مزید کہا گیا ہے کہ طیارے، فضائی دفاع، فضائی ٹریفک کنٹرول معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔

اُدھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بنکروں سے باہر واپس آنے کا حکم دے دیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!