2 hours ago
ایرانی قومی سلامتی کونسل نے مفاہمتی یادداشت کے متن کو حتمی شکل دے دی
Webdesk
|
15 Jun 2026
تہران: ایرانی قومی سلامتی کونسل نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت کے متن کو حتمی شکل دے دی۔
ایک بیان میں ایرانی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ لبنان سمیت فوجی کارروائیاں آج سے فوری اور مستقل طور پر ختم ہوں گی۔
بیان کے مطابق معاہدے پر دستخط جمعہ 19 جون کو ہوں گے، ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی فوری اور مکمل طور پر ختم ہوگی۔
ادھرایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی آج رات سے ختم ہوگی، معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری ہوگا۔
ایران معاہدے پر عمل درآمد جمعے سے کرے گا۔کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ مفاہمی یاداشت کا مطلب دشمن پر اعتماد کرنا نہیں، حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات 60 دن میں ہوں گے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدے کی پاسداری نہ ہوئی تو ایران ردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کی فوجی طاقت نے معاہدے کے متن کو حتمی شکل دینے میں مدد کی۔
ایم او یو پراس وقت تک اتفاق نہیں کیا جب تک کہ اپنے مطالبات کو متن میں شامل نہ کر لیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 60 روزہ مذاکراتی عمل میں پابندیوں کے خاتمے پر فوکس کیا جائے گا۔
منجمد اثاثوں کی بحالی، ناکہ بندی اورجنگ کاخاتمہ ہونے پرمذاکرات میں شامل ہوں گے۔کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئندہ مذاکرات میں ثالث موجود رہیں گے۔
60 روزہ مذاکرات میں جوہری معاملات زیرِ بحث آئیں گے، 60 روزہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے پر بات ہوگی، ایران کی تعمیرِ نو کے طریقہ کار بھی زیرِ بحث آئیں گے۔
Comments
0 comment