2 hours ago
آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کا شیڈول جاری، تقاریب 6 روز تک جاری رہیں گی
ویب ڈیسک
|
13 Jun 2026
ایران نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ان کی تدفین سے متعلق تقریبات 4 جولائی سے 9 جولائی تک مختلف مراحل میں منعقد کی جائیں گی۔
اعلان کے مطابق ابتدائی الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران میں ہوں گی، جہاں ان کی میت کو آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا اور عقیدت مند خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔
6 جولائی کو تہران میں مرکزی جنازے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے، جس کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بعد ازاں 7 جولائی کو میت کو مذہبی شہر قم منتقل کیا جائے گا، جہاں تعزیتی اور دعائیہ تقریبات ہوں گی۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آخری مرحلے میں 9 جولائی کو مشہد میں مرکزی تقریب کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کو حرم امام رضا میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
آیت اللہ علی خامنہ ای 1939 میں ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی دینی تعلیم کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے عراق کے شہر نجف کا سفر کیا، جہاں انہوں نے آیت اللہ روح اللہ خمینی سے بھی تعلیم حاصل کی۔
Comments
0 comment