یوم عرفہ ، خانہ کعبہ میں ایک دن خواتین کیلیے مختص کرنے کی شاندار روایت
ویب ڈیسک
|
15 Jun 2024
یوم عرفہ پر جہاں مسجد الحرام عازمین اور عمرہ پر پابندی کی وجہ سے خالی ہوجاتا ہے وہیں 8 ذی الحجہ کو مکہ کے قریب و جوار میں رہنے والی خواتین یہاں آکر طواف اور عبادات کرتی ہیں۔
یہ روایت برسوں سے چلی آرہی ہے جس کا مقصد کسی ایک دن اور ایک سیکنڈ بھی سوائے نماز طواف کا سلسلہ جاری رکھنا ہے، اس خاص دن اور عمل کو الخلیف کا نام دیا گیا ہے۔
اس روز مکہ کے قرب و جوار میں رہنے والی خواتین یوم عرفہ کا روزہ رکھ کر مسجد الحرام میں آتی اور طواف کرتی ہیں، جبکہ رش کم ہونے کی وجہ سے حجرہ اسود کو باآسانی بوسہ دینے کی سعادت حاصل کرتی ہیں جبکہ ملتزم اور مقام ابراہیم پر بھی نوافل ادا کرتی ہیں۔
اپنے گھر سے افطاری بنا کر لانے والی روزے دار خواتین میں سے کچھ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمرہ بھی ادا کرتی ہیں اور پھر افطار کر کے نماز مغرب کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوجاتی ہیں۔
Comments
0 comment