یوم نکبہ پر اسرائیلی بربریت، 24 گھنٹوں میں 143 شہادتیں، مجموعی تعداد 53 ہزار سے متجاوز

یوم نکبہ پر اسرائیلی بربریت، 24 گھنٹوں میں 143 شہادتیں، مجموعی تعداد 53 ہزار سے متجاوز

اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے بیشتر بچے اور خواتین ہیں
یوم نکبہ پر اسرائیلی بربریت، 24 گھنٹوں میں 143 شہادتیں، مجموعی تعداد 53 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک

|

16 May 2025

 اسرائیل نے فلسطین پر قبضے 77 سال مکمل ہونے پر نکبہ کے دن وحشیانہ بمباری کر کے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم 143 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد شہادتوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی کے مذاکرات جاری رہنے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یوم نکبہ پر اسرائیل نے اپنی وحشیانہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں کم از کم 143 فلسطینیوں جن میں بیشتر بچے اور خواتین ہیں انہیں شہید کردیا جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس پر جمعرات کو دیر رات اور علی الصبح ہونے والے حملوں میں کم از کم 61 افراد شہید ہوئے۔

 شمالی غزہ کے جبالیہ میں التوبہ میڈیکل کلینک پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 15 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

شمالی غزہ میں ایک فضائی کارروائی میں مزید 3 جبکہ مغربی بینک میں گاڑی پر حملے میں بھی شہادتیں ہوئی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کے تین اسپتالوں جبالیہ میں العودہ ، خان یونس میں انڈونیشی اسپتال، اور یورپی اسپتال پر حملہ کیا جہاں طبی سہولیات ختم کرنی پڑ گئی ہیں۔

 دیر البلاح سے تعلق رکھنے والے الجزیرہ کے رپورٹر نے بتایا کہ اسرائیل نے رہائشی علاقوں پر حملے بڑھا دیے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے ہمارے لیے خونی دن ثابت ہوئے ہیں۔

یوم نکبہ

اسرائیل نے 1948، 14 مئی کو اپنی جبری ریاست کے قیام کا اعلان کیا تھا جس کے باعث 7 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر ہونا پڑا تھا۔

اس پر فلسطینیوں نے 15 مئی کو یوم سیاہ منایا اور احتجاج کیا جبکہ اس دن کو یوم نکبہ یعنی جبری بے دخلی کا دن قرار دیا۔

ہر سال 15 مئی کو فلسطینی ہاتھوں میں چابیاں لے کر نکلتے ہیں، جن میں کچھ علامتی جبکہ بیشتر اصلی ہوتی ہیں۔ ان چابیوں میں سے کچھ زنگ لگی ہوتی ہیں جنہیں فلسطینی لہراتے ہوئے اپنے گھروں کی واپسی اور جبری بے دخلی کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔

سن 1948 میں اسرائیل نے فلسطینی ریاست پر قبضہ کر کے جب اپنی ریاست قائم کی تو فلسطینیوں نے احتجاج کیا تھا جس پر انکے خلاف بھرپور فوجی طاقت کا استعمال

کیا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!