یونیسیف نے غزہ کے 10 لاکھ فلسطینی بچوں سے متعلق خبردار کردیا

یونیسیف نے غزہ کے 10 لاکھ فلسطینی بچوں سے متعلق خبردار کردیا

اکھوں بچوں کے لیے زمین پر جہنم کے صورت مجسم ہوگئی ہے۔
یونیسیف نے غزہ کے 10 لاکھ فلسطینی بچوں سے متعلق خبردار کردیا

Webdesk

|

20 Oct 2024

نیویارک: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں دس لاکھ بچے زمین پر جہنم کی طرح کی زندگی گزار رہے ہیں۔  غزہ کی پٹی میں ایک سال کے دوران ہر روز تقریبا 40 بچے مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف)کے ترجمان جیمز ایلڈر نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے حماس کے خلاف چھیڑی جانے والی جنگ میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اس جنگ میں بچوں کو روزانہ ناقابل بیان نقصان پہنچ رہا ہے۔جیمز ایلڈر نے جنیوا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی اپنے اندر موجود لاکھوں بچوں کے لیے زمین پر جہنم کے صورت مجسم ہوگئی ہے۔

 یہاں صورت حال دن بدن بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ ایلڈر نے وضاحت کی کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ کی پٹی پر جنگ شروع ہوئی اور اب تک یہاں بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 14,100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 اس سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ میں روزانہ 35 سے 40 کے درمیان لڑکیاں اور لڑکے مارے جا رہے ہیں۔جیمز ایلڈر کے مطابق غزہ میں حکام کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمارکے مطابق مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ مرنے کے بعد ملبے کے نیچے دب کر بھی لاپتہ ہوگئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ روزانہ فضائی حملوں اور فوجی کارروائیوں میں بچ جاتے ہیں انہیں اکثر خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بچوں کو بار بار تشدد اور بار بار انخلا کے احکامات سے بے گھر کیا گیا یہاں تک کہ محرومیت نے پورے غزہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ بچے اور ان کے اہل خانہ کہاں جائیں؟ وہ سکولوں اور پناہ گاہوں میں محفوظ نہیں ہیں۔ وہ ہسپتالوں میں محفوظ نہیں ہیں۔

وہ زیادہ بھیڑ والے کیمپوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔جیمز ایلڈر نے قمر نامی سات سالہ بچی کی مثال پیش کی اور بتایا وہ شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر حملے کے دوران اپنے پاں میں زخمی ہو گئی تھی۔ اسے ایک ایسے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اسرائیل نے 20 دن تک محاصرہ کر رکھا تھا۔ علاج کی سہولت نہ ملنے پر اس کی ٹانگ کٹوا دی گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!