ظہران ممدانی نے نیویارک کے بچوں کو سہولت دے دی

ظہران ممدانی نے نیویارک کے بچوں کو سہولت دے دی

نیویارک نکس کی فائنل تک رسائی نے شہر بھر میں جوش و خروش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے
ظہران ممدانی نے نیویارک کے بچوں کو سہولت دے دی

Webdesk

|

2 Jun 2026

نیویارک: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے شہر میں باسکٹ بال کے بڑھتے ہوئے جوش و خروش کے پیش نظر ایک غیر معمولی انتظامی حکم جاری کیا ہے، جس کے تحت بچوں کو این بی اے فائنل مقابلوں کے دوران معمول کے سونے کے اوقات سے زیادہ دیر تک جاگنے کی اجازت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام نیویارک نکس کی این بی اے فائنل میں شرکت کے موقع پر کیا گیا، تاکہ نوجوان شائقین اپنی پسندیدہ ٹیم کے اہم مقابلے براہِ راست دیکھ سکیں۔

میئر کے اس فیصلے نے کھیلوں کے مداحوں میں خاصی توجہ حاصل کی ہے، جبکہ سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی اس حوالے سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ متعدد صارفین نے اس اقدام کو شہر میں باسکٹ بال کے بڑھتے ہوئے جنون اور عوامی جذبات کی عکاسی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک نکس کی فائنل تک رسائی نے شہر بھر میں جوش و خروش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے اور مداح اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!