78سالہ طالب علم نے دیا انٹر کا امتحان!

78سالہ طالب علم نے دیا انٹر کا امتحان!

بھارت میں ایک 78 سالہ رہائشی ایلاگوڑ میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دے رہے ہیں
78سالہ طالب علم نے دیا انٹر کا امتحان!

Webdesk

|

2 May 2024

تعلیم کے حصول کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی، جیسا کہ یہ 78سالہ طالب علم ہیں جنہوں نے انٹر کا امتحان دیا۔

دنیا کے ہر معاشرے اور مذہب میں علم حاصل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے اور مثل مشہور ہے کہ علم حاصل کرو ماں کی گود سے گور (قبر) تک۔ ایسا ہی کچھ پڑوسی ملک کے ایلاگوڑ نے کردکھایا۔

بھارت میں ایک 78 سالہ رہائشی ایلاگوڑ میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان دے رہے ہیں اور تعلیم سے دور بھاگنے والے طلباء کے لئے ایک مثال قائم کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست تلنگانہ ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے ایلاگوڑ ان دنوں بھارت میں جاری انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دے رہے ہیں، اور ذوق وشوق سے امتحان دینے میں مصروف ہیں۔

ایلا گوڑ بی ایس این میں لائن انسپکٹر کے طور پر ڈیوٹی کیا کرتے تھے، سال 2007میں وہ وظیفے پر سبکدوش ہو ئے تھے۔

ذاتی مسائل کے باعث زیادہ تعلیم حاصل نہ کرنے والے ایلاگوڑ نے اپنی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تو اس کے لیے عمر کو آڑے نہیں آنے دیا اور وہ 25اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ اوپن کے امتحانات میں شریک ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!