1 hour ago
بچہ حقیقی والدین سے لے پالک کے حوالے، عدالت کا انوکھا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
3 Dec 2025
لاہور ہائیکورٹ نے تاریخ کا حیران کن فیصلہ دیتے ہوئے بچے کو حقیقی والدین سے لے پالک والدین کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس فیصل خان نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔
بچے کے بیان اور خواہش کے مطابق عدالت نے اُسے حقیقی کے بجائے لے پالک والدین کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔
جسٹس فیصل نے آٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا جس میں لکھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بچے کی رائے کو اہمیت دینا ضروری ہے، اس لیے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا کہ بچے کو ایک ہفتے کیلیے حقیقی والدین کے پاس بھیجا گیا مگر پھر اُس نے واپس آکر اپنے لے پالک والدین کے ساتھ جانے کی ضد کی، بچے کی خواہش اور رائے پر اُسے اب لے پالک والدین رکھیں گے۔
Comments
0 comment