بھارت میں 2چہروں اور 4 ٹانگوں، بازوں کے حامل انوکھے بچے کی پیدائش
Webdesk
|
24 Jul 2024
ممبئی: بھارت میں چار بازو، چار ٹانگوں اور دو چہروں کے ساتھ پیدا ہونے والا انوکھا بچہ پیدائش کے کچھ دیر بعد ہی دنیا سے چل بسا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ہفتے بچے 38 سالہ کی ماں، راما دیوی کو اس وقت دیہی اسپتال لے جایا گیا جب اسے درد کی تکلیف شروع ہوئی۔
تاہم اسپتال کے عملے اور گاں والے پیدا ہونے والے بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچہ کسی دوسرے جسم کے ساتھ جڑ کر پیدا ہوا تھا جو پوری طرح سے نشوونما بھی نہیں پاسکا تھا۔
بچے کی پیدائش کے پانچ گھنٹے بعد ہی موت ہو گئی۔بچہ دو چہروں، چار ٹانگوں اور بازوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ بچے کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ جیسے بچے کے سینے سے نامکمل ٹانگیں اور بازو باہر نکل رہے تھے۔
یہ حالت اتنی نایاب ہے کہ ڈاکٹروں کے پاس اس حالت کا کوئی اصطلاحی نام موجود ہی نہیں ہے۔
Comments
0 comment