بیوی کو روزانہ 100 کالز کرنے والا شخص گرفتار
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2024
جاپان میں پولیس نے بیوی کی حیران کن شکایت پر شوہر کو گرفتار کرلیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اماگاساکی کی رہائشی خاتون نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی کہ اُس کا شوہر دن بھر میں مختلف نمبروں سے 100 سے زائد کالز کرتا ہے اور اُس وقت تک فون بند نہیں کرتا جب تک وہ خود نہ بند کردے۔
خاتون نے بتایا کہ نامعلوم شخص کی کالز موصول ہونے کا سلسلہ کئی ماہ پہلے شروع ہوا، نمبر اس لیے بلاک نہیں ہوسکتے تھے کیونکہ ہر بار نیا نمبر سامنے آرہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یہ سلسلہ بڑھ گیا تھا جس کے باعث وہ پریشان ہوئی، معاملے کا بھید ایسے کھلا کہ ایک رات وہ اپنے شوہر کے موبائل پر گیمز کھیل رہی تھی تو اس کو خیال آیا کہ شوہر کی موجودگی میں اُسے کالز نہیں آتیں۔
خاتون نے اس پر پولیس میں شکایت درج کرائی پھر جب واقعے کی تحقیقات ہوئیں تو پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد شوہر کو گرفتار کرلیا۔
Comments
0 comment