چوری کامعاملہ ،بھینس نے پولیس کا مسئلہ حل کردیا

چوری کامعاملہ ،بھینس نے پولیس کا مسئلہ حل کردیا

ایک بھینس کے مالک کے گھر سے لاپتا ہونے کے بعد معاملہ پولیس اور پنچائیت کے سامنے پہنچا تو دونوں ہی اسے حل کرنے میں ناکام رہے۔
چوری کامعاملہ ،بھینس نے پولیس کا مسئلہ حل کردیا

Webdesk

|

7 Jul 2024

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں چوری کے کیس میں بھینس نے خود ہی بھارتی پولیس اور پنچائیت کی مشکل آسان کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک بھینس کے مالک کے گھر سے لاپتا ہونے کے بعد معاملہ پولیس اور پنچائیت کے سامنے پہنچا تو دونوں ہی اسے حل کرنے میں ناکام رہے۔

رائے اسکرن پور گاں کے رہائشی نند لال سروج کی بھینس کچھ دن پہلے راستہ بھٹک جانے کے باعث دوسرے گائوں پہنچ گئی تھی جہاں ایک شخص نے اسے پکڑ لیا تھا۔

بھینس کے مالک نے 3 دن کی تلاش کے بعد اپنی بھینس کو ڈھونڈ لیا تاہم گاں کے شخص نے اسے واپس کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مالک نے پولیس سے رابطہ کیا۔

بھینس کے مالک ہونے کا دعوی کرنے والے دونوں افراد کو پولیس اسٹیشن بلایا گیا، وہاں کئی گھنٹے جاری رہنے والی پنچائیت میں بھی معاملہ حل نہ ہوسکا تھا۔

اس مشکل کے بعد بھارتی پولیس نے انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے کیس کو حل کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بھینس کو سڑک پر کھلا چھوڑ دیا جس کے کچھ دیر بعد وہ خود ہی واپس اپنے مالک کے گھر چلی گئی اور یوں اس طرح یہ معاملہ حل ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!