دلچسپ شادی، ہر مہمان کو دلہا دلہن کی طرف سے 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے لفافے کا تحفہ

دلچسپ شادی، ہر مہمان کو دلہا دلہن کی طرف سے 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے لفافے کا تحفہ

پرتعیش شادی کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی، بین الاقوامی مہمانوں کیلیے جہاز کا ٹکٹ اور ہوٹل کی رہائش بھی فراہم کی گئی
دلچسپ شادی، ہر مہمان کو دلہا دلہن کی طرف سے 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے لفافے کا تحفہ

ویب ڈیسک

|

26 Jun 2024

چین میں ہونے والی پرتعیش شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی کھانے کے علاوہ قیمتی تحائف، جہاز کے ٹکٹ اور دو لاکھ روپے سے زائد نقد رقم کا ہر مہمان کو لفافہ دیا گیا۔

چین میں  حال ہی میں ہونے والی ایک شادی حال ہی میں دولت کے بے حد نمائش کی وجہ سے دنیا بھر میں سرخیوں میں آگئی ہے،اس تقریب میں ایک امیر خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے  نے اپنے یادگار دن پر پیسہ دل کھول کر خرچ کیا۔

میزبانوں کی جانب سے شادی میں شریک مہمانوں کے ساتھ غیر معمولی سخاوت کا برتاؤ کیا گیا۔ بین الاقوامی مہمانوں کے سفری اخراجات میزبان نے ادا کیے جبکہ اُن کی رہائش کا انتظام بھی فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا۔ 

Chinese couple's $800 gift to wedding guests sets the internet abuzz

اس کے علاوہ مہمانوں کی نقل و حمل کیلیے پرتعیش گاڑیاں اور ڈرائیور بھی مہمانوں کو فراہم کیے گئے اور وہ اپنی مرضی سے گھومتے پھرتے رہے۔

دلہا دلہن کی طرف سے شادی میں شریک ہونے والوں کو 800 ڈالر کا لفافہ بھی تحفے میں پیش کیا گیا۔ جو مہمان تحفہ دیتا اُسے نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے لفافہ دیا جاتا جبکہ انہوں نے ہر ٹیبل پر جاکر پیسے اس طرح سے تقسیم کیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!