فرانس کے نان بائیوں نے سب سے بڑی ڈبل روٹی بناکر ریکارڈ قائم کردیا
Webdesk
|
7 May 2024
پیرس : دنیا کی سب سے لمبی ڈبل روٹی بیگوئٹ تیار کرنے کا اعزاز فرانس کے نان بائیوں نے حاصل کرلیا۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی ڈبل روٹی بنائی گئی ہے، یہ روٹی 461فٹ لمبی ہے۔
اس کی لمبائی کو فٹوں سے میٹروں میں تبدیل کیا جائے تو یہ 140،53 میٹر بنتی ہے۔یہ لمبائی عام طور پر تیار کی جانے والی بیگویٹ کے مقابلے میں 235 گنا زیادہ ہے۔
فرانس میں ڈبل روٹی نما اس بیکری آئٹم کو بیگویٹ کہا جاتا ہے۔ اس میں آٹا، پانی اور خمیر شامل کر کے اسے خاص تنور میں بنایا جاتا ہے۔
فرانس کے نان بائیوں نے اس ریکارڈ کا اعزاز پانے کے لیے پہلے سے کام شروع کر رکھا تھا تاہم اس کے لیے بڑے سائز کا تنور اور اس تنور کی تیاری پہلا مرحلہ تھا پھر کامیاب تجربہ بھی ضروری تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2019 میں اٹلی میں 132،62 میٹر لمبی بیگویٹ تیار کر کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کیا تھا، تاہم اس ریکارڈ کو اب توڑ دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment