گھر میں موجود کتے اپنے مالک کی لاش ہضم کرگئے

گھر میں موجود کتے اپنے مالک کی لاش ہضم کرگئے

مالک کی اچانک موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے۔
گھر میں موجود کتے اپنے مالک کی لاش ہضم کرگئے

Webdesk

|

3 Aug 2024

بنکاک: گھر میں بند بھوکے پالتو کتوں نے اپنے مالک کی لاش کو ہی ہضم کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ بنکاک میں پیش آیا جہاں 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہوگئی، پیتھک اپنے گھر میں درجنوں کتوں کے ساتھ رہتے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو درجن سے زائد کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک بند گھر میں زندہ رہنے کے لیے کھاتے رہے۔ مالک کی اچانک موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے۔

پڑوسی نے تمام واقعے کی اطلاع پولیس دی، اس نے بتایا کہ اٹاپول کی کار کافی دن سے ایک جگہ پر تھی جب وہ خیریت دریافت کرنے ان کے گھر گئے تو گھر اندر سے لاک تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس گھر کے اندر گئی تو انہوں نے گھر کو کچرے اور کتوں کے اخراج سے بھرا ہوا پایا، ساتھ ہی 15 کتے مالک کی لاش کو کھا رہے تھے۔

بعدازا پولیس نے کتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے این جی او سے رابطہ کیا، این جی او کے مطابق 28 کتوں کو بچالیا گیا لیکن دو کتے خوراک کی کمی کی وجہ سے مرگئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!