حیران کن واقعہ، شادی میں دلہا کے ساتھ رقص، رسومات ادا کیں اور آخر میں دلہن کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی

حیران کن واقعہ، شادی میں دلہا کے ساتھ رقص، رسومات ادا کیں اور آخر میں دلہن کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی

اترپردیش میں دلہن رخصتی سے قبل ہی لاپتا، بارات مایوس واپس لوٹ گئی
حیران کن واقعہ، شادی میں دلہا کے ساتھ رقص، رسومات ادا کیں اور آخر میں دلہن کسی اور کے ساتھ بھاگ گئی

ویب ڈیسک

|

22 Nov 2025

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں شادی کی تمام رسومات مکمل ہونے کے باوجود دلہن رخصتی سے چند گھنٹے قبل ہی غائب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل کمار گوتھم اپنی بارات کے ہمراہ دلہن لینے سسرال پہنچا۔ دلہا اور دلہن نے اسٹیج پر بالی ووڈ گانوں پر رقص کیا، مہمانوں نے بھرپور محفل انجوائے کی اور رات گئے تک شادی کی روایتی رسومات ادا ہوتی رہیں۔

تاہم علی الصبح جب رخصتی کی تیاری کی گئی تو گھر والوں نے دیکھا کہ دلہن موجود ہی نہیں۔ اہلِ خانہ نے گھر اور محلے میں تلاش کیا، علاقے میں اعلان بھی کروایا، مگر دلہن کا کوئی پتا نہ چل سکا۔

کافی کوششوں کے باوجود جب کوئی سراغ نہ ملا تو بارات کو مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنا پڑا، جبکہ دلہے کے رشتے دار اس غیر معمولی صورتحال سے لاعلم تھے۔

دلہے کے اہل خانہ نے شبہ ظاہر کیا کہ لڑکی کسی اور سے تعلق کی وجہ سے گھر سے نکلی ہے، تاہم دلہن کے اہل خانہ نے الزام کی تردید کرتے ہوئے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی۔ پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!