5 hours ago
جیل توڑ پر 50 سے زائد قیدی فرار، ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
14 Mar 2025
انڈونیشیا کی کوٹاچین جیل میں پیر کے روز ایک بڑا واقعہ پیش آیا، جہاں 50 سے زائد قیدیوں نے جیل کا دروازہ توڑ کر بھاگ گئے۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو کے مطابق فرار کے دوران باہر موجود شہریوں نے قیدیوں کو روکنے کی کوشش کی، جبکہ کچھ قیدیوں کو جیل گارڈز نے پکڑ کر واپس جیل میں ڈال دیا۔
اب تک 21 قیدیوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں یا انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ 32 قیدی اب بھی فرار ہیں۔ جنوب مشرقی آچے پولیس چیف ڈونی سومارسونو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ’’ہم اب بھی فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش میں سرگرم ہیں اور انہیں ہتھیار ڈالنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہتھیار ڈالنا بہتر ہے، کیونکہ فرار ہونے کی صورت میں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘
یہ واقعہ انڈونیشیا میں جیل سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات کھڑے کر گیا ہے۔ مقامی حکام نے فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی کے اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment