کراچی کی منڈی میں عمران خان نامی بیل کے چرچے، قیمت 804

ویب ڈیسک
|
28 May 2025
ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد اب عیدالاضحی کی آمد کی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔
ماہ ذی الحج میں دو بڑے رکن ایک فرض حج اور دوسرا واجب قربانی کی جاتی ہے۔ قربانی کا عمل حضرت ابراہیمؑ کی سنت کو زندہ رکھنے کیلیے حکم خدا وندی کے تحت کیا جاتا ہے۔
عید الاضحیٰ یا بقرہ عید قریب آتے ہی ملک بھر میں لگی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ جاتا ہے۔
کراچی میں بھی ایشیا کی سب سے بڑی منڈی ناردرن بائی پاس پر لگائی جاتی ہے اور رواں سال بھی پورے آب و تاب کے ساتھ اب منڈی میں سودے جاری ہیں۔
ناردرن بائی پاس منڈی میں ویسے تو لاکھوں جانور لائے گئے ہیں جن کی قیمت ایک لاکھ سے کروڑوں تک میں جاتی ہے تاہم کچھ ایسے منفرد جانور ہیں جو عوام کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
ایسا ہی ایک جانور جسے عام زبان میں چاند بیل کہا جاتا ہے وہ بھی کراچی کی مویشی منڈی لایا گیا ہے جس کا نام بیوپاری نے عمران خان اور قیمت 804 رکھی ہے۔
بیوپاری کا دعویٰ ہے کہ اُن کا بیل پوری منڈی میں آنے والے جانوروں میں قد کے حساب سے سب سے بڑا ہے اور وہ اس کی قیمت 804 یعنی 8 لاکھ چار ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔
Comments
0 comment