کراچی میں نوبیاہتا دلہن نے پستول کی گولی نگل لی
شوہر نے پستول صاف کرنے کیلیے گولیاں میز پر رکھیں تو خاتون نے ایک گولی اٹھا کر منہ میں رکھی تھی
ویب ڈیسک
|
4 Mar 2024
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف کے سیکٹر 16 میں نوبیاہتا دلہن نے مذاق میں پستول کی گولی ثابت نگل لی۔
شوہر کے مطابق اُس نے پستول صاف کرنے کیلیے گولیاں نکال کر میز پر رکھی جس پر دلہن نے مذاق میں ایک گولی اٹھا کر منہ میں رکھی تو وہ پیٹ میں چلی گئی۔
گولی نگلنے کے بعد خاتون کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے کرنے پر گولی صاف دکھائی دی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایکسرے کے بعد خاتون کے آپریشن ضروری ہے کیونکہ ادویات کی مدد سے گولی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
Comments
0 comment