خطرناک مجرم گرل فرینڈ کا روپ دھار کر جیل سے باآسانی فرار
ویب ڈیسک
|
28 Mar 2024
جیل سے کسی مجرم کا فرار ہونا کوئی آسان کام نہیں مگر ایڈونچر سے بھرپور مجرمان اکثر فرار ہونے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے اور پھر وہ کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ وینزویلا میں پیش آیا جہاں خطرناک مجرم نے جیل میں آنے والی گرل فرینڈ سے ملاقات کے بعد اُس کا روپ دھارا اور اہلکاروں کو چکما دے کر باآسانی فرار ہوگیا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق فرار ہونے والے شخص کی شناخت مینوئل لورنینزو کے نام سے ہوئی جس کی عمر 25 سال اور اُسے قتل و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں پر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
پولیس نے شک ظاہر کیا ہے کہ مینوئل سے اُس کی گرل فرینڈ جب ملاقات کےلیے آئیں تو وہ سامان لے کر آئیں تھیں جس پر اُس نے وہ زیب تن کیا اور پھر آسانی سے نکل گیا۔ ملاقات کے اوقات کے بعد مینوئل نے بھیس بدلا اور سیاہ رنگ ہونے کے باوجود وہ جیل کے کئی گارڈز کو یہ باور کرانے میں کامیاب رہے کہ وہ ایک سنہرے بالوں والی خاتون ہیں اور اس طرح وہ جیل سے فرار ہوگئے۔
اگرچہ یہ واضح نہیں ہے کہ گارڈز کو اتنی آسانی سے کیسے بے وقوف بنایا گیا تاہم اس واقعے کے حوالے سے فی الحال چار گارڈز سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
اُدھر پولیس نے خاتون کی بھی تلاش شروع کردی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد فرار ہونے والے قیدی کو گرفتار کرلیں گے۔
Comments
0 comment