خاتون کے سر میں جوئوں کی نشاندہی پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

خاتون کے سر میں جوئوں کی نشاندہی پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

امریکی ریاست لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگتے ہوئے دیکھی گئی
خاتون کے سر میں جوئوں کی نشاندہی پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

Webdesk

|

6 Aug 2024

امریکی ریاست لاس اینجلس میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، خاتون کے سر میں جوئوں کی نشاندہی پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست لاس اینجلس سے نیویارک جانے والی امریکی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر خاتون کے بالوں میں جوئیں رینگتے ہوئے دیکھی گئی جس کے بعد طیارے کا رخ ہنگامی لینڈنگ کے لیے فینکس ایریزونا کی جانب کردیا گیا۔

دراصل ٹک ٹاک صارف ایتھن جوڈیلسن نے جون میں پیش آنے والے واقعے کو ویڈیو میں بیان کیا ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

فینکس میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد جوڈیلسن کا کہنا تھا کہ 12گھنٹے سے ہوائی اڈے پر ہوں کیونکہ فلائٹ گرانڈ کردی گئی تھی جس کی وجہ خاتون کے سر میں جوں کا موجود ہونا ہے۔

ٹک ٹاک صارف کا کہنا تھا کہ امریکی ایئرلائنز نے وضاحت نہیں دی کہ طیارے کو فینکس میں کیوں لینڈ کیا۔

جوڈیلسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے مسافروں کو یہ گفتگو کرتے ہوئے سنا کہ پرواز میں جوں کے پھیلنے کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

بعدازاں ترجمان ایئرلائن کی جانب سے کہا گیا کہ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!