خاتون تدفین سے چند منٹ قبل زندہ ہوگئیں

خاتون تدفین سے چند منٹ قبل زندہ ہوگئیں

واقعہ تھائی لینڈ میں پیش آیا، اہل خانہ بھی حیران رہ گئے
خاتون تدفین سے چند منٹ قبل زندہ ہوگئیں

ویب ڈیسک

|

25 Nov 2025

تھائی لینڈ میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب 65 سالہ خاتون کو تدفین سے کچھ ہی دیر قبل تابوت کے اندر حرکت کرتے دیکھا گیا۔

اہلِ خانہ پہلے ہی انہیں مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کر چکے تھے۔ شمالی صوبے پھتسانُلوک میں رہنے والی خاتون چنتھیروت اتوار کی شب اپنے گھر میں بے ہوش ملیں۔ وہ نہ ہل رہی تھیں، نہ سانس محسوس ہو رہا تھا، جس پر اہلِ خانہ نے گمان کر لیا کہ ان کا انتقال ہو چکا ہے۔

اگلے روز گھر والوں نے مقامی مندر میں مفت تدفین کے انتظامات کر لیے۔ خاتون کو سفید تابوت میں رکھ کر تقریباً چار گھنٹے کا سفر طے کرتے ہوئے مندر لایا گیا۔

مگر جیسے ہی مندر کے ایک کارکن نے تابوت کو ٹرک سے اتارنے کے لیے ہاتھ بڑھایا، اسے اندر سے ہلکی سی آواز اور دستک سنائی دی۔ کارکن تھمّانون کے مطابق جب کپڑا ہٹایا گیا تو خاتون آہستہ حرکت کرتی اور سانس لیتی دکھائی دیں، اگرچہ وہ بولنے کے قابل نہیں تھیں۔

واقعے کی اطلاع فوراً ایمرجنسی سروسز کو دی گئی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ مندر انتظامیہ نے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان بھی کیا۔

خاتون کے بھائی مونگکول نے کہا کہ وہ مکمل طور پر شاک میں آ گیا، ’’میں خوشی اور حیرت دونوں سے کانپ رہا تھا… ایسا لگا جیسے معجزہ ہو گیا ہو۔‘‘

اہلِ خانہ کے مطابق چنتھیروت گزشتہ دو برس سے بیماری کے باعث بستر تک محدود تھیں، اور اسی وجہ سے ان کی سانس اور حرکت محسوس نہ ہونے پر سب نے غلطی سے انہیں مردہ سمجھ لیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!