خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

روالپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں دوسری اہلیہ کی مدعیت میں مقدمہ درج
خود کو کنوارہ ظاہر کر کے دوسری شادی کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

Webdesk

|

3 Jul 2024

راولپنڈی: خود کو کنوارا ظاہر کرکے دوسری شادی کرنے پر شہری کیخلاف دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں خاتون (دوسری اہلیہ) کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ‏ملزم نے خود کو کنوارا ظاہر کرکے مجھ سے دوسری شادی کی جبکہ اسکی پہلی سے شادی اور وہ بیٹی کا باپ ہے۔

خاتون نے ایف آئی آر میں لکھوایا کہ ‏ملزم نے جھوٹ،فراڈ،دھوکہ کے ذریعے اپنے بدنیت عزائم حاصل کرنے کے لئے دوسری شادی کی اور ‏ملزم واجد منصور نے مجھ سے 16تولے طلائی زیورات بھی چھین لئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ‏ملزم نے میرے خاندان کو کنوارا ہونے کا تاثر دے کر دھوکہ دیا،آنکھوں میں دھول جھونکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!