خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعت کا کل سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر منانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعت کا کل سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر منانے کا اعلان

کارکنوں کو احتیاط اور ہجوم میں جانے سے پرہیز کی ہدایت
خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعت کا کل سعودی عرب کے ساتھ عید الفطر منانے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

29 Mar 2025

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے کارکنوں سمیت پورے ملک میں عید الفطر سعودی عرب کے ساتھ اتوار کو منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ "جس طرح ہم نے رمضان المبارک کا آغاز پوری مسلم دنیا کے ساتھ کیا، اسی طرح عید بھی عالم اسلام کے ساتھ مل کر منائیں گے۔"  

ایمل ولی خان نے پارٹی کارکنوں، اراکین اور عوام سے اپیل کی کہ وہ موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید کو سادگی سے منائیں۔

انہوں نے کہا کہ " سیکیورٹی صورت حال کو دیکھتے ہوئے بڑے اجتماعات اور ہجوم سے گریز کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔موجودہ حالات کے پیش نظر ہم اس عید پر ولی باغ میں نہیں مل پائیں گے۔"  

اے این پی کے صدر نے عید کے موقع پر خاص طور پر غریب اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ "اپنے اردگرد کے غربا، ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں کا خصوصی خیال رکھیں، اپنے وسائل میں سے ان کے لیے بھی حصہ نکالیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔"  

ایمل ولی خان نے دعا کی کہ یہ عید پختونخوا، بلوچستان اور دنیا بھر کے مظلوم علاقوں کے لیے امن و خوشحالی کا باعث بنے اور "اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے، ہماری سرزمین پر امن قائم کرے، ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ہو اور ہمیں باہمی اتحاد و بھائی چارے کی نعمت سے نوازے۔" 

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کو یکجہتی اور ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!