لاڑکانہ میں چوری کی انوکھی واردات، چور موبائل ٹاور ہی لے گئے
ویب ڈیسک
|
20 Jun 2024
لاڑکانہ ضلع میں نونڈیرو کے قریب واقع گاؤں بھونبھٹ پور سے ایک حیرت انگیز چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ گاؤں میں نامعلوم چور موبائل فون کمپنی کا ٹاور چرا کر لے گئے اور اس بات کا انکشاف اُس وقت ہوا جب گاؤں کے لوگوں کے موبائل میں سگنل نہیں آرہے تھے۔
مقامی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے اطلاع دی کہ مشتبہ افراد پورے موبائل ٹاور کو توڑ کر ساتھ لے گئے۔ اس کے علاوہ موبائل ٹاور کے ساتھ بنے کمرے کا دروازہ، جنریٹر بھی چور اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چوری کی واردات میں مسلح ڈاکو ملوث تھے جنہیں مکمل معلومات تھی اور انہوں نے بہت آسانی کے ساتھ واردات کی۔ پولیس نے فوری طور پر واقعے کا درج کرلیا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موبائل ٹاور کی حفاظت کیلیے دو گارڈز تعینات تھے اور وہ واردات کے وقت موقع پر موجودگی سے انکاری ہیں۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے
Comments
0 comment