مہنگی ترین دیسی شادی، 5 ارب کے اخراجات آئے
Webdesk
|
6 May 2024
فرانس میں ہونے والی مہنگی ترین دیسی شادی کی تقریبات چار روز تک جاری رہیں جس میں پاکستانی کرنسی کے حساب سے پانچ ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئے ہیں۔
یورپ اور برطانیہ میں مہنگی ترین شادیاں تو کوئی نئی بات نہیں تاہم حال ہی میں فرانس میں ایک مہنگی ترین دیسی شادی ہوئی جس نے سوشل میڈیا صارفین سمیت سب کی خوب توجہ حاصل کی۔
جنوبی فرانس کے عالیشان ہوٹل گرینڈ ایلی میں منعقد اس تقریب میں اگرچہ دلہا اور دلہن نے جنوبی ایشیائی جوڑا زیب تن کیے ہوئے تھا مگر تقریب یں مغربی میوزک اور گلوکار شریک ہوئے۔
اربوں پتی دلہا عمر کامانی نے معروف ماڈل نادہ ایڈیلی سے پسند کی شادی کی، اس شادی میں جوڑے کی جانب سے رشتہ داروں سمیت دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔جو مکمل طور پر ایک دیسی شادی معلوم ہو رہی تھی۔
عمر کامانی نے 2021 میں معروف ماڈل کو شادی کی پیشکش کی گئی تھی جسے ماڈل نے قبول کر لیا تھا۔
اس شادی میں یورپی کاروباری شخصیات سمیت فیشن اور کھیل کی دنیا کے بھی معروف شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔ شادی کی تقریبات چار روز تک جاری رہیں جس میں ایک تقریب مشرقی طریقے کار یعنی دیسی انداز سے ہوئی۔
جس میں دلہے نے شیروانی اور دلہن نے سلور رنگ کا لہنگا زیب تن کیے ہوئے تھا۔جبکہ دوسرے دن کی تقریبات میں جوڑے نے مغربی طور طریقے کے تحت اس خاص دن کو مزید یادگار بنایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 روزہ شادی کی تقریبات پر 20 ملین یورو کا خرچہ آیا ہے جو پاکستانی 5 ارب سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
Comments
0 comment