نوجوان کو خودکشی کے سالوں بعد نوکری کی پیشکش

نوجوان کو خودکشی کے سالوں بعد نوکری کی پیشکش

جیون کمار کی موت کے سالوں بعد حیران کن طور پر اب اس کے گھر ملازمت کا لیٹر موصول ہوا تاہم اہل خانہ نے اسے واپس بھیج دیا۔
نوجوان کو خودکشی کے سالوں بعد نوکری کی پیشکش

Webdesk

|

23 Jun 2024

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب چار سال قبل خودکشی کر نے والے نوجوان کو نوکری کی پیشکش کردی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیون کمار نامی نوجوان آئی ٹی آئی مکمل کرنے کے بعد نوکری نہ ملنے سے کافی پریشان تھا اور اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی تھی۔

جیون کمار کی موت کے سالوں بعد حیران کن طور پر اب اس کے گھر ملازمت کا لیٹر موصول ہوا تاہم اہل خانہ نے اسے واپس بھیج دیا۔

2018 میں این پی ڈی سی ایل میں جونہیر لائن مین کیلیے اسامیاں خالی ہوئی تھیں جس کیلیے امیدواروں نے تحریری امتحان بھی دیا تھا لیکن کافی عرصے تک اس نتیجہ نہیں بتایا گیا۔

امیدواروں میں جیون کمار بھی شامل تھا لیکن اچانک اسامیوں پر بھرتیاں روک دی گئیں اور وہ آفر لیٹر کی آس لگائے بیٹھا رہا۔ طویل انتظار کے بعد جیون کمار دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے موت کو گلے لگا لیا۔

جیون کمار کی والدہ پہلے ہی مر چکی تھیں جبکہ اس کی دو بہنیں ذہنی معذور ہیں اور ایک نے آئی ٹی آئی کر رکھا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!