انوکھے شادی کارڈ نے سب کو حیران کردیا!
Webdesk
|
7 Apr 2024
عام طور پر لوگ شادیوں اور دیگر تقریبات میں اپنے خاص رشتوں کو بلانے کے لئے کارڈز کا سہارا لیتے ہیں، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لئے پوری کوشش کرتا ہے۔ مگر بعض اوقات ذرا سی غلطی بہت بڑی مصیبت بن جاتی ہے۔
شادی کارڈز اس لئے بھیجے جاتے ہیں کیونکہ ان پر ساری تفصیلات درج ہوتی ہیں کہ شادی کب ہوگی؟ کہاں ہوگی؟ وغیرہ وغیرہ۔۔جبکہ بعض لوگ شادی کارڈز پر کچھ اشعار بھی تحریر کرواتے ہیں۔
بھارت میں ایک کارڈ پر لکھی شاعری نے آنے والے مہمانوں کو مشکل میں ڈال دیا کہ آیا وہ شادی میں آئیں بھی یا نہیں۔
شادی کارڈ پر جو شاعری لکھی گئی اس میں تحریر کیا گیا کہ ”بھیج رہا ہوں اسنیہ نمنترن، پریہ ور تمہیں بلانے کو، ہے مانس کے راج ہنس، تم بھول نہ جانا آنے کو“۔
تاہم اس کارڈ کو چھپنے کے بعد کسی نے نہیں دیکھا اور اس میں ایک بڑی غلطی ہوگئی۔ کارڈ میں ”بھول نہ جانا آنے کو“ کی جگہ ”تم بھول جانا آنے کو“ لکھا ہوا ہے۔
مذکورہ شادی کارڈ کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر شیئر کیا گیا ہے، ویسے تو یہ 13 اپریل 2023 کو شیئر کیا گیا تھا، مگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment