آپ کا سافٹ ویئر وڑ گیا، اے آئی سسٹم کی غلط رپورٹ پر شیر افضل مروت کا تبصرہ

آپ کا سافٹ ویئر وڑ گیا، اے آئی سسٹم کی غلط رپورٹ پر شیر افضل مروت کا تبصرہ

شیر افضل مروت کا تبصرہ سن کر حاضرین ہنسی نہیں روک سکے
آپ کا سافٹ ویئر وڑ گیا، اے آئی سسٹم کی غلط رپورٹ پر شیر افضل مروت کا تبصرہ

ویب ڈیسک

|

4 May 2024

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیر افضل مروت ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

اس بار اُن کی سوشل میڈیا پر زینت بننے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ اپنا ہی جملہ ’وڑ گیا‘ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اسلام آباد میں معقدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ایک طالب علم نے اپنی ایجاد کردہ اے آئی مشین کی رونمائی کروائی اور بتایا کہ یہ انسانی کی ذیابیطس بتانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

بچے نے مثال دے کر سمجھانے کے لیے شیر افضل مروت کا ڈیٹا جب مشین میں ڈالا تو اُس نے بتایا کہ انہیں شوگر نہیں اور وہ بالکل فٹ ہیں۔

بچے نے جب شرکا اور پی ٹی آئی رہنما کو اس بات سے آگاہ کرتے ہوئے مبارک باد دی تو افضل مروت اسٹیج پر آئے اور بتایا کہ انہیں قریب بارہ سال کے عرصے سے شوگر ہے جس کا علاج انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی کروایا اور آج بھی ادویات پر گزارا کررہے ہیں۔

مروت نے کہا کہ یا تو میری شوگر وڑ گئی یا پھر آپ کا سافٹ ویئر وڑ گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!