سابق بوائے فرینڈ کو ہراساں کرنے پر نرس جیل پہنچ گئی

سابق بوائے فرینڈ کو ہراساں کرنے پر نرس جیل پہنچ گئی

نرس نے انتقال کے بعد ڈاکٹر سے تعلقات بڑھائے
سابق بوائے فرینڈ کو ہراساں کرنے پر نرس جیل پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

14 Sep 2024

انگلینڈ کی عدالت نے سابق بوائے فرینڈ کو تنگ اور ہراساں کرنے پر خاتون کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

ملزمہ کا نام صوفی کولول ہے جس نے اپنے 54 سالہ سابق بوائے فرینڈ ڈیوڈ پگلیرو جو پیشے کے اعتبار سے دانتوں کے ڈاکٹر ہیں، سے اسکی بیوی کے انتقال کے بعد تعلقات استوار کرنا شروع کیے۔

ڈیوڈ نے تنگ آکر عدالت میں درخواست دی اور بتایا کہ ابتدا میں کولول کے تعلقات پر راحت ملی مگر پھر یہ معاملہ انتہائی پیچیدہ ہوگیا۔ کولول نے ایک دن میں ہزار ہزار کالز کیں جبکہ نظر رکھنے کیلیے گاڑی میں ٹریکر بھی لگایا۔

ڈیوڈ کے مطابق وہ ایک دن گھر واپس پہنچے تو کولول پہلے سے کمرے میں موجود تھی اور اس نے پکڑنے کی کوشش میں تشدد کیا۔

کولول نے کہا کہ وہ شدت اور جنون کی حد تک ڈیوڈ کو پسند کرتی ہے۔ عدالت نے اعتراف اور ہراساں کرنے پر 30 سالہ نرس کو 20 ہفتے قید کی سزا سنائی۔

عدالت نے نرس ک ڈیوڈ سے رابطہ نہ کرنے، اس کے گھر جانے یا ہسپتال میں داخل ہونے سے منع کر دیا جہاں اس نے پانچ سال تک کام کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!