شادی کی تقریب میں 65 لاکھ روپے نچھاور، ویڈیو دیکھیں
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2024
شادی کی تقریب میں ہر شخص اپنے طریقے سے خوشی منانے اور اسکو یادگار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔
اپنے بھائی، دوست کی شادی میں کچھ لوگ پسند کے کپڑے پہن کر اسے یادگار بناتے ہیں جبکہ کچھ تو نوٹ نچھاور کر کے اس کو یادگار بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں گھر والوں اور دوستوں نے دو دلہوں کی شادی پر 65 لاکھ پاکستانی روپے نچھاور کردیے۔
اترپردیش کے علاقے سدھارتھ نگر کے گاؤں دیولہوا سے تعلق رکھنے والے افضال اور ارمان کی شادی کی خوشی میں لڑکوں کے گھر والوں نے چھت سے لاکھوں روپے نچھاور کیے۔
دلہا کے دوستوں اور گھر والوں نے خوشی میں تقریبا 20 لاکھ بھارتی روپے کاغذ کی طرح ہوا میں اڑائے، یہ پاکستانی کرنسی کے حساب سے 65 لاکھ 90 ہزار روپے کے قریب رقم بنتی ہے۔
Comments
0 comment