شوہر کے روز نہ نہانے پر دلہن کا 40روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ

شوہر کے روز نہ نہانے پر دلہن کا 40روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ

دلہن نے شوہر کی طرف سے حفظانِ صحت کے مسئلے کی وجہ سے طلاق مانگی
شوہر کے روز نہ نہانے پر دلہن کا 40روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ

Webdesk

|

16 Sep 2024

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب ایک خاتون نے اپنی شادی کے تقریبا ایک ماہ بعد ہی طلاق کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلہن نے شوہر کی طرف سے حفظانِ صحت کے مسئلے کی وجہ سے طلاق مانگی کیونکہ اس کا شوہر صفائی ستھرائی کا خیال نہیں کرتا اور وہ روز نہیں نہاتا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ یہ شخص جس کا نام راجیش ہے، مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتا ہے جس سے اس کے جسم سے بدبو آتی ہے جو ناقابل برداشت ہے، شادی کے 40 دن بعد خاتون نے شادی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ شخص ہفتے میں ایک بار گنگا (گنگاجل) کا پانی خود پر چھڑکتا ہے جسے مقدس سمجھا جاتا ہے تاہم شادی کے بعد اس نے اپنی بیوی کے اصرار پر 40 دنوں میں 6 بار غسل کیا۔

خاتون نے طلاق کی درخواست دینے کے بعد اپنے والدین کے گھر جانے کا فیصلہ کیا البتہ والدین کی جانب سے بھی جہیز کا سامان واپس لینے کے لیے پولیس میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!