اسلام آباد ایئرپورٹ پر قرآن مجید کی تلاوت کرنے والی بوڑھی خاتون کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد ایئرپورٹ پر قرآن مجید کی تلاوت کرنے والی بوڑھی خاتون کی ویڈیو وائرل

خاتون کو اہلکاروں، افسر اور ایک مسافر نے سمجھانے کی کوشش کی
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قرآن مجید کی تلاوت کرنے والی بوڑھی خاتون کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

اسلام آباد میں قائم بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں چبوترے پر بیٹھ کر قرآن مجید کی تلاوت کرنے والی بوڑھی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

یہ ویڈیو سامیل شیخ نامی شہری نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر بنائی، گمان ہے کہ وہ کسی کو ایئرپورٹ چھوڑنے گئے اور پھر اس منظر کو ریکارڈ کرتے وقت گھر جارہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون چبوترے پر بیٹھ کر تلاوت کررہی تھیں تو دو اہلکاروں نے ان سے آکر جگہ سے ہٹنے کی گزارش کی جس پر بوڑھی خاتون نے انہیں جواب میں کہا کہ وہ اپنا کام کریں اور میں اپنا کام کررہی ہوں۔

اس کے بعد ایک بزرگ خاتون کے قریب آئے اور انہیں دوسری جگہ پر لے جانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی ناکام رہے اور پھر ایک افسر وہاں پر پہنچی تاہم انہیں بھی بزرگ خاتون نے جواب دیا اور جانے سے صاف انکار کردیا۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!