6 hours ago
سونے کا ٹوائلٹ 3 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت
ویب ڈیسک
|
23 Nov 2025
امریکا کے شہر نیویارک میں 18 قیراط خالص سونے سے تیار کیا گیا ٹوائلٹ ریکارڈ 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگیا۔
یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 3 ارب 38 کروڑ 69 لاکھ 64 ہزار روپے بنتی ہے۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ قیمتی کموڈ صرف نمائش کے لیے نہیں بلکہ استعمال کے قابل بھی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ’امریکا‘ نامی یہ سنہری ٹوائلٹ اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی تخلیق ہے، جس کا مجموعی وزن 101 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔
اس کا پہلا نمونہ 2016 میں نیویارک کے گگن ہائیم میوزیم کے ایک عوامی باتھ روم میں نصب کیا گیا تھا، لیکن 3 سال بعد یہ خبر سامنے آئی کہ چوروں کے ایک گروہ نے اسے آکسفورڈ شائر کے ایک محل سے چوری کر لیا ہے۔
اس قیمتی ٹوائلٹ کو اب مشہور امریکی برانڈ Ripley's Believe It or Not نے خرید لیا ہے۔ جس کے بعد ایک بار پھر یہ منفرد تخلیق عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
Comments
0 comment