14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی

14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی

اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔
14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی دستیاب نہیں ہوگی

Webdesk

|

16 Mar 2026

سیکرٹری پیٹرولیم نے خبردار کیا ہے کہ 14 اپریل کے بعد ملک میں ایل این جی کی دستیابی ممکن نہیں ہوگی، جس کے باعث اپریل میں پاور سیکٹر کی گیس کی ضرورت پوری نہیں کی جا سکے گی۔

یہ بات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں سیکرٹری پیٹرولیم نے بتائی،  اجلاس میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری پیٹرولیم نے بریفنگ میں بتایا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ پاکستان کو تقریباً 70 فیصد پیٹرولیم مصنوعات مشرقِ وسطیٰ سے حاصل ہوتی ہیں جبکہ عام حالات میں عرب ممالک سے تیل 4 سے 5 دن میں پہنچ جاتا ہے، تاہم اس وقت جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہے۔

ان کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 187 ڈالر اور پیٹرول کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل سے 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

اجلاس میں سینیٹر منظور احمد نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کا فائدہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پہنچایا گیا، جس پر سیکرٹری پیٹرولیم نے وضاحت کی کہ قیمتوں میں اضافہ ذخیرہ اندوزی روکنے اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا، نہ کہ کمپنیوں کے فائدے کے لیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!