9 ہزار صارفین کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تصدیق
ایف بی آر کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیوں نے سمیں بند کردیں
ویب ڈیسک
|
23 May 2024
ٹیلی کام کمپنیوں نے ایف بی آر کی ہدایت پر نان فائلرز کی9 ہزار سے زیادہ سمز بند کردی ہیں۔
فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون کمپنیوں کے ساتھ گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں ایف بی آر نے سمز بند کرنےکے فیصلے سے موبائل کمپنیوں کو آگاہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے، حکومت کے فیصلے پر ہرحال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی تفصیلات یومیہ بنیادوں پر ارسال کی جاتی ہیں جس پر ٹیلی کام کمپنیاں عمل درآمد کر کے اس سے ایف بی آر کو آگاہ کرتی ہیں۔
Comments
0 comment