عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2439ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ

Webdesk

|

12 Aug 2024

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جب کہ مقامی سطح پر سونے کے نرخ مستحکم ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2439ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 256500روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 219907 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!