عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
فی تولہ کی قیمت 1500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 31 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی
ویب ڈیسک
|
28 Mar 2024
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 2214ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 31 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام کی قیمت 1285 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 98 ہزار 45 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment