عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام
فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 78روپے کے اضافے سے 7ہزار 566روپے کی سطح پر آگئی۔
Webdesk
|
12 Feb 2026
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کوسونے کی قیمت میں استحاکم جبکہ چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 058ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5لاکھ 28ہزار 562روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بغیر 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔
دریں اثنا مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 8ہزار 825روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 78روپے کے اضافے سے 7ہزار 566روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments
0 comment